ایک اور بلوچ طالب علم پنجاب سے فورسز ہاتھوں جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے ایک اور بلوچ طالب علم کو پنجاب سے حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کیے جانے والے طالب علم کی شناخت خداداد ولد سراج کے نام سے ہوگئی جس کا تعلق تربت کے علاقے کرکی سے بتایا جارہا ہے ۔

بلوچ طالب کو ریاستی اداروں نے پنجاب کے شہر سرگھودہ کے الراشد ہسپتال کے سامنے گذشتہ شب ساڑھے 8 بجے حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر سے متعددبلوچ طالب علموں کی ان کے کالجز میں پروفائلنگ کے بعد انہیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment