گوادر کے بارش متاثرین کیلئے پسنی میں امدادی کیمپ قائم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر وسی پیک مرکز گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے پسنی پریس کلب کے سامنے ایک امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا انعقاد پسنی کے مقامی نوجوانوں نے کیا۔

کیمپ میں متاثرین کے لیے لوگوں نے خوراک، پانی، پناہ گاہ اور طبی امداد فراہم کی۔

اس کے علاوہ، انہیں کپڑے اور دیگر ضروری سامان بھی دیا گیا۔

نوجوانوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں گوادر کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

Share This Article
Leave a Comment