بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج کے راشن ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کیلے راشن و دیگر سامان لیجانے والے گاڑی پر حملہ کرکے راشن و دیگر سامان ضبط کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل رات سرمچاروں نے مراستان کولواہ میں پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والے گاڑی پر حملہ کرکے راشن و دیگر سامان ضبط کرکے ڈرائیور کو بلوچ ہونے کی وجہ سے تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔
بیان میں کہاگیا کہ شکست خوردہ پاکستانی فوج اپنے کیمپوں اور چوکیوں پر راشن لیجانے کیلئے لوکل گاڑیوں کو طاقت کے زور پر استعمال کرتی ہے۔ یہ راشن قابض پاکستانی فوج کے ھوشاپ کیمپ سے سسگ، بلور میں لیجارہے تھے کہ سرمچاروں نے مراستان میں گاڑی کو روکا اور راشن و دیگر خوردو نوشی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
میجر گھرام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی سرمچاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کولواہ میں رواں سال فروری میں دشمن فوج کے راشن و دیگر وسائل ضبط کئے تھے اور اس موقع پر ایک سر ویلنس ڈرون کیمرہ بھی مار گرایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کارروائی کی زمہ واری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سر زمین کی آزادی تک دشمن کے تمام مفادات سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔