بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان اور بارکھان میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تحصیل کاہان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک آزادی پسند تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔
کہا جارہا ہے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
دوسری جانب بارکھان کے علاقے یونین کونسل ناہڑ کوٹ میں گاڑی پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ادو ناہڑ نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ سلیم پھدل اور فتح خان پھدل نامی 2 افرادشدید زخمی ہوئے ہیں۔
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔