کولواہ وھیرونک میں دشمن فوج کو نشانہ بنایا،راشن ضبط کیے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج کے راشن ضبط اور ڈرون کیمرہ تباہ کرنے سمیت ھیرونک میں فوج کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 21 فروری کو کیچ کے علاقے کولواہ میں بوقت دو بجے قابض پاکستانی فوج کے لئے راشن لیجانے والے گاڑیوں پر حملہ کرکے دشمن کے راشن ضبط کیے جبکہ دشمن کے سر ویلنس ڈرون کیمرے کو جدید اسلحہ سے مار کر تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ دشمن سرمچاروں کے ڈر سے اپنے کیمپوں اور چوکیوں تک خود راشن تک نہیں پہنچاسکتا۔ اس لئے وہ لوکل ٹرانسپوٹروں کو دھمکی دے کر راشن کے لئے استعمال کرتاہے۔ لیکن ہم لوکل ٹرانسپوٹروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہاتھوں استعمال ہونےسے بچیں کیونکہ سرمچاروں کی نظر دشمن پر ہے اور ہم کسی بھی وقت دشمن اور اسکے آلہ کاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

ترجمان کہنا تھا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 22 فروری کی رات گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کیچ کے علاقے ھیرونک میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر جدید و خودکار ہتھیاروں حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دشمن فوج کو ہر مقام پر نشانہ بنا کر بلوچستان سے انخلاء پر مجبور کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment