کراچی ایئرپورٹ سے ایک بلوچ جبراً لاپتہ، پنجگور میں ایک شخص قتل

0
146

پاکستانی فورسز نے کراچی ایئرپورٹ سے یو اے ای سے آئے ہوئے ایک بلوچ کو جبراً لاپتہ کردیا جبکہ پنجگور میں ایک شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والا بلوچستان کے علاقہ کیچ تجابان کا رہائشی مزدور شکر خان کو فورسز نے 9 فروری 2024 کو کراچی ایئرپورٹ سے جبری لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص متحدہ عرب امارات سے چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقہ تجابان آرہا تھا کہ انھیں لاپتہ کیاگیا ۔

لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے شکر خان کے بازیابی کا مطالبہ کیاہے ۔

دوسری جانب پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

واقعہ گرمکان نوک آباد کے مقام پر پیش آیا۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت خلیل ولد محمد جان کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس مذکورہ شخص کو قتل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here