ضلع کیچ: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مغوی بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5مغوی بلوچستان کے ضلع کیچ سے بازیاب ہوگئے۔

کیچ انتظامیہ ذرائع کے مطابق ان مغویوں کو نامعلوم مسلح افراد نے 28 جنوری کو ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے اغوا کیا تھا۔

مغوی آواران کے علاقے گیشگور میں یوفون کا ٹاور لگانے جارہے تھے۔ مغویوں میں ٹیکینیشن اور مزدور شامل ہیں۔

اب تک ان کی اغوا اور پھر رہائی کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن قیاس کیا جارہا ہے کہ انہیں مسلح بلوچ تنظیموں کی جانب سے اٹھایا گیا ہے اور وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment