اسرائیل نے رفح پر حملہ کیا تو کیمپ ڈیوڈ معاہدہ معطل کرینگے، مصر

0
129

مصر نے اسرائیل کودھمکی دی ہے کہ اگر اس نے غزہ کے سرحدی شہر رفح حملہ کیا تو وہ اسرائیل کے ساتھ اپنا امن معاہدہ معطل کر دے گا۔

دو مصری عہدے داروں اور ایک مغربی سفارت کار نے یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتائی ہے۔

مصر نے تقریباً نصف صدی سے خطے میں امن کے ضامن کیمپ ڈیوڈ نامی اس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی ایسے میں دی ہے جب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے خلاف چار ماہ سے جاری جنگ جیتنے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی فوجی رفح میں داخل کیے جائیں۔ اور یہ کہ وہ اسرائیلی فوج سے لوگوں کے انخلاء کا پروگرام ترتیب دینے کے لیے کہیں گے۔

رفح وہ علاقہ ہے جہاں غزہ کے تقریباً 23 لاکھ لوگوں نے دیگر علاقوں میں جاری جنگ سے بھاگ کر پناہ لے رکھی ہے۔

وہ رفح میں اقوامِ متحدہ کے قائم کردہ وسیع اور بھرے ہوئے کیمپوں اور پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔ مصر کو خدشہ ہے کہ اگر لاکھوں افراد کا انخلاء ہوا تو ہو سکتا ہے وہ اس علاقے میں دوبارہ واپس نہ آسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here