محسن داوڑپرقاتلانہ حملہ محکوم اقوام کی آوازدبانے کی کوشش ہے، خلیل بلوچ

0
178

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں وزیر ستان میں محسن داوڑ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محسن داوڑپرقاتلانہ حملہ پاکستان کی جانب سے محکوم قوموں کی موثرآوازوں کو خاموش کرنے کے سلسلے کاایک کڑی اورقابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان محکوم قوموں کے تئیں اپناپالیسی اور حکمت عملی واضح کرچکاہے لہٰذامحکوم قوموں کے لیڈرشپ کواپنے اقوام کواندھیرے میں رکھنے کے بجائے واضح پوزیشن لینا چاہئے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزپاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھاکہ فوج وپولیس نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

فائرنگ و شیلنگ سے محسن داوڑ اور اسکے ساتھی زخمی ہو گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here