منظور پشتین کی رہائی مظلوم قوموں کیلئے نیک شگون ہے ، عبدالنبی بنگلزئی

0
182

بلوچ آزادی پسند رہنما میر عبدلنبی بنگلزئی نے اپنے بیان میںمحکوم قوموں کی آواز منظور پشتین کی اٹک جیل سے رہائی کومظلوم قوموں کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان مظلوموں کی آواز کو زندانوں میں اذیتیں دے کر خاموش نہیں کر سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دلی خوشی کے ساتھ پشتون قوم کو ان کے رہنماء کی رہائی پر مبارک باد دیتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ زندان سے نکلنے کے بعد مزید موثر و توانا طاقت اور آواز کے ساتھ محکوموں کی تحریک کو جاری و ساری رکھیں گے تاکہ دنیا کے سب سے بڑے زندان پاکستان سے محکوم و مظلوم قوموں کو رہائی مل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here