پنجگور میں پولنگ اسٹیشن باہر دھماکے سے 2 بچے ہلاک ،کوہلو میں ووٹ کاسٹنگ صفر رہی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے پنجگور کے علاقے وشبود میں دھماکے سے 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا پولنگ اسٹیشن کے باہر کھلے میدان میں ہوا۔

دھماکے سے 2 بچے جو قریب کھیل رہے تھے ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کے بعدگورنمنٹ ہائی اسکول ملک آباد وشبود میں پولنگ کا عمل روک روک دیا گیا۔

دھماکے کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرِ حلقہ پی بی 29 کے امیدوار اسداللہ بلوچ بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔

دھماکے بعد بھگدڑ مچھ گئی۔

علاوہ ازیں سراوان کے ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تسپ نوک آباد کے علاقے میں دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ سٹیشن پر راکٹ لانچروں سے حملے کے نتیجے میں ووٹ کاسٹنگ صفر رہی۔

کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ سٹیشن پر راکٹ لانچروں سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق باریلی سمیت کوہلو کے متعدد پولنگ سٹیشنز میں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج ریاستی انتخابات کے ردعمل میں بلوچستان کے دیگر علاقوں کے علاوہ کوہلو میں بھی پولنگ سٹیشن سمیت پولنگ عملوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment