بلوچستان کے علاقے آواران اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کے حملے میں کئی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاشوں کو لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔
پنجگور کے علاقے پروم ریش پیش میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر آج رات 7 بجے کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گولیوں کی آوازیں دور دور تک سنائی گئیںاور حملہ کافی دیر تک جاری رہا ہے، حملے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
اسی طرح آواران کے علاقے نونڈرہ میں آج شام پانچ بجے کے قریب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا ہے۔
حملے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں متعدداہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور فوجیوں کی لاشیں لینے کے لیے دو ہیلی کاپٹر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔