بلوچستان کے علاقے خاران اور واشک میں 2پولنگ اسٹیشنز سمیت نادرا آفس پر بم حملے ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق خاران میں پولنگ سٹیشنز پر مسلسل حملوں کے سلسلے میں آج مزید 2 سٹیشنز پر بم حملے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران شہر میں آج بروز منگل کونامعلوم مسلح افراد نے مغرب کے بعد جوژان میں حاجی خان کے سکول جوکہ ممکنہ پولنگ اسٹیشن بتایا جارہا ہے کے اوپر دستی بم سے حملہ کیا ۔
اس کے علاوہ کچھ دیر قبل بابو محلہ میں واقع سوشل ویلفیئر کے دفتر جوکہ مشہور اور بڑا پولنگ اسٹیشن ہے کو بارودی مواد سے اڑایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خاران میں حالیہ ریاستی الیکشن کے سلسلے ہر روز پولنگ اسٹیشنز اور امیدواروں کے دفاتر کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دوسری جانب آج شام کو واشک میں نادرا آفس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ ہینڈ گرنیڈ سے ہوا ہے جسکی دھماکے سے واشک پریس کلب کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد فورسز نے جا وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔