ہوشاپ وپنجگور میں نادرا دفترونیشنل پارٹی رہنما کے گھر پر بم حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں انتخابی مہم و سرکاری املاک و فورسزپر حملے جاری ہیں۔

آج بروزمنگل کو ضلع کیچ اور ضلع پنجگور میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح نادرا دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم نادرا آفس کے احاطے میں جاکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے عبدالقدیر ساجدی کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج عبدالقدیر کے گھر پر الیکشن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment