مستونگ : موبائل فون ٹاور پر تعینات چوکیدارحملے میں ہلاک

0
136

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں یو فون موبائل کمپنی کے ٹاور کے چوکیدارنامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دین محمد شاہوانی ساکن سنگر کے نام سے ہوگئی ۔

پو لیس کے مطابق مستونگ کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر موبائل فون کمپنی یو فون کے ٹاور کے چوکیدار دین محمد شاہوانی ساکن سنگر کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پو لیس کے مطابق ملزمان کی نشادہی بھی کرلی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضع رہے کہ ماضی میں موبائل فون ٹاورز پر متعدد حملے اور مشینریز نذر آتش کرنے کے واقعات رونما ہوئے جن کی ذمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں کرتی آرہی ہیں۔ اور ان کا موقف ہے کہ پاکستانی فوج و انٹیلی جنس ادارے آزادی پسندوں کو ٹریس کرنے لئے آبادیوں سے پرے موبائل فون ٹاورز کا جال بچھا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here