بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے۔
لیویز کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علا قے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے کی زد میں آکر متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفر ی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد کارروائی شروع کردی۔