بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ یار میں 2 بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ، 3 افراز خمی ہوگئےجبکہ پنجگورے 2 لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سبزل روڈ پر ایک بم دھماکا ہوا جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اسی طرح ڈیرہ اللہ یار میں مین قومی شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب ایک کریکر دھماکے سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا ۔
دریں اثنا ضلع پنجگور سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
برآمد ہونے والے لاشوں کی شناخت اکرم ولداسلم اور عبدالمالک عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے وشبود کے رہائشی ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اہلخانہ کے مطابق دونوں گذشتہ روز شام کے وقت گھر سے نکلے تھے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔