بلوچستان کے ضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے مینازمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور بلوچستان کے سابق وزیر ظہور بلیدی کے الیکشن کیمپین بیٹھک پر نامعلوم افراد نے بموں سے حملہ کیا ہے ۔
حملہ آج صبح چار بجے ہوا۔
اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد 2 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
تاہم دھماکوں کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہےکہ جہاں دستی بم پھینکا گیاہے ظہور بلیدہ کا بیٹھک ہے جہاں الیکشن کیمپین چلایا جاتا ہے ۔
حملے وقت ظہور بلیدئی خود بلیدہ میں موجود نہیں تھے ۔
واضح رہے گزشتہ کچھ دنوں سے بلوچستان میں الیکشن میں مصروف امیدواروں اور انکے مختلف ایکٹیوٹیز پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے لگاتار حملے ہورہے ہیں۔تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔