سبی ، ڈیرہ مراد جمالی و کولواہ میں فورسز پر حملے ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مچھ و گردونواح میں پاکستانی فورسز وبلوچ سرمچاروں کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں سے مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب سبی ، ڈیرہ مراد جمالی اور کولواہ میں بھی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جس سے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سبی میں تین مختلف مقامات پر گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر شدید نوعیت کے حملے کیے۔

پہلا حملہ سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب فورسز کے قافلے پر ہوا ۔

دوسرا حملہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بائی پاس کے مقام پر فورسز کے قافلے پر ہوا ۔

جبکہ تیسرا حملہ سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب پائی پاس کے مقام پرفورسز کے قافلے پر ہوا ہے۔

علاوہ ازیں ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر فورسز کی ایک چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں فورسز کی معتدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment