خاران: ن لیگ امیدوار شعیب نوشیروانی کے کارنر میٹنگ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں بلوچ آباد محلہ ڈیری فارم ایریا میں الیکشن کی مناسبت سے ایک کارنر میٹنگ کے دوران پر بم حملہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خاران میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور ریاستی آلہ کار شعیب نوشیروانی کے کارنر میٹنگ پر ہوا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ میٹنگ کے قریب پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ رات کے وقت شعیب نوشیروانی کی بلوچ آباد محلہ میں ایک کارنر میٹنگ میں آمد کے موقع پر زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج خاران میں پاکستانی سینٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی بھی ایک روزہ دورے پر خاران میں موجود ہے۔

صادق سنجرانی کوآزادی پسند حلقوں کی جانب سے بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج کا ایک پارٹنر ماناجاتا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کی آمد پر خاران میں انتہائی سخت سکیورٹی کے باوجود شعیب نوشیروانی کے کارنر میٹنگ پر دھماکہ ہوا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ البتہ یاد رہے کہ خاران میں گزشتہ چند دنوں سے بلوچ قومی فوج بی ایل اے الیکشن کی سرگرمیوں کو پے در پے نشانہ بناتی آرہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment