پسنی میں خودساختہ پانی بحران کیخلاف خواتین کا احتجاج، مین روڈ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں خودساختہ پانی بحران پر خواتین نے احتجاجاًمیں شاہراہ کو بلاک کردیا۔

مطاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے مین شاہراہ کو بلاک کرکے انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

روڈ بلاک سے ٹریفک مکمل طور بند ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ آپ لوگوں کا جائز اور بنیادی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ ادارے اور اعلیٰ حکام سے رابطہ کروں گا اور انھیں اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی عوامی مسئلہ و مسائل سول انتظامیہ سے منسلک ہیں ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائی جائے گی جبکہ مسئلہ حل نہ ہونے کے خلاف آل پارٹیز نے کل بروز بدھ شہر میں شٹر ڈائون اور پسنی زیرو پوائنٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا اور سول سوسائٹی سمیت انجمن تاجران نے شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment