بلوچستان کے ضلع قلات میں آج بروزجمعہ کوکوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر گرانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قیمتی پتھر لے جانے والی ایک ٹرک پرفائرنگ کرکے اس کے ٹائر تباہ کیے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ٹرک ڈرائیور اور کلینڈر محفوظ رہیں تاہم گاڑی کے ٹائر تباہ ہوکر ناکارہ ہوگئے ہیں۔
اس واقعہ کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قبول کرلی ہے۔
بی ایل اے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں گرانی کے مقام پر بلوچ قومی معدنیات کو لیجانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، سرمچاوروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کے تمام ٹائر ناکارہ کردیئے۔
انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ کی کسی کو اجازت نہیں دینگے جبکہ گاڑی ڈرائیوروں و مالکان کو ایک بار پھر تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل سے دور رہیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔