بالگترمیں پاکستانی فوج پر حملے میں2 اہلکار ہلاک کیے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے بالگترپاکستانی فوج پر حملہ اور2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داوری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے بہ یک وقت کیچ کے علاقے بالگتر میں قابض دشمن پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان سے دو چار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے منگل کی رات 9 بجے بالگتر کے علاقے سھاکی اسکول میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ اور سری گڈگی کے واٹر سپلائی میں قائم چوکی پر بہ یک وقت بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض دشمن کا دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔

بیان میں کہاگیا کہ سرمچاروں نے نئی جنگی حکمت عملیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو قریب سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن کو شدید مالی نقصان ہوا۔

میجر گھرام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک سرمچار قابض دشمن اور ریاست کے تمام مفادات کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment