شہید فدائی درویش کے چھوٹے بھائی گُل حمد مری انتقال کرگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے کے شہید فدائی درویش کے چھوٹے بھائی گُل حمد مری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔

قریبی ذرائع کے مطابق گُل حمد مری طویل عرصے سے بیمار تھے۔

واضح رہے کہ گُل حمد مری شہید درویش کے چھوٹے بھائی تھے۔ شہید درویش بی ایل اے کے مجید بریگیڈ ونگ کے واحد فدائی تھے جنہوں نے دسمبر 2011 میں کوئٹہ ارباب کرم خان روڈ پر واقع ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ شفیق مینگل کے ٹِھکانے کو فدائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے میں شفیق مینگل بال بال بچ گئے تھے جبکہ ڈیتھ سکواڈ کے 30 سے زائد کارندے ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید درویش کا چھوٹا بھائی گُل حمد مری بھی ایک جہد کار تھے۔ گل حمد سمیت ان کی فیملی کے متعدد ارکان حتیٰ کہ خواتین نے قید و بند سمیت جلاوطنی اور مختلف تکالیف سہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment