بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گذشتہ روز سیکورٹی فورسز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ سڑک کنارے نصب باروری مواد کے دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

حسب معمول آئی ایس پی آر نے اپنے سیکورٹی فورسز کا مورال ڈائون ہونے سے بچانے کیلئے 3 حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ بھی کیا لیکن دعوے میں مارے جانے والے 3 حملہ آوروں کی شناخت میڈیا میں ظاہر نہیں کی جس سے اس بات کا خدشے موجود ہے کہ بعد ازاں ریاستی عقوبت خانوں میں قید 3لاپتہ افراد کو جعلی انکائونٹر میں مارکر انہیں مذرکورہ تینوں حملہ آوروں کی شکل میں ظاہر کیا جائےگا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل زمران کے علاقے بلیدہ میں حملہ آوروں کی جانب سے بچھائی گئی آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اورحملہ آوروںکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

بیان میں کہاگیا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللہ، لانس نائیک طارق علی اور سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک میجرسمیت 2افراد ذکمی ہوگئے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment