کل 13 جنوری کو حب، آواران، مشکے، اوتھل ووندر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے، بی وائی سی 

0
161

بلوچ نسل کشی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تیسرے فیز کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس سلسلے میں کل 13 جنوری کو حب، آواران، مشکے، اوتھل اوروندر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

سوشل میڈیا پرمائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بی وائی سی نے اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری تحریک کو سبوتاژ کرنے کی خاطر اب ریاست اس حد تک گر چکی ہے کہ مارچ کے شرکا کے گھروں میں گھس کر ان کو دھمکایا جا رہا ہے اور ہر اس جگہ جہاں پر اس تحریک کی حمایت میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وہاں پر لوگوں کے خلاف نہ صرف مختلف ایف۔آئی۔آرز درج کئے گئے ہیں بلکہ ان پر تشدد کا بے دریغ استعمال کرکے، ان کی غیر قانونی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔

بی وائی سی کا کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں بحیثیتِ قوم ہمیں یکجا ہوکر مزاحمت کے اس تسلسل کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ اور اسی تسلسل میں کل بروزِ شنبہ 13 جنوری کو ان علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔

بی وائی سی نے کل بروز ہفتہ 13 جنوری کو حب، آواران، مشکے، اوتھل اوروندر میں احتجاجی مظاہروں کی شیڈول جاری کر دی ہے ۔

حب 3:00 بجے، 13 جنوری ،بلدیہ ریسٹ ہاوس عدالت روڈ نزد لسبیلہ پریس کلب
آواران 11:00بجے ،13 جنوری،آواران مین بازار
اوتھل 2:30 بجے، 13 جنوری ،لاکھڑا موڑ اوتھل
مشکے 11:00 ,13 جنوری ،بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول مشکے
وندر 11:00بجے، 13 جنوری ،ندر پریس کلب

بیان میں کہا گیا کہ ہماری تمام بلوچ عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت کرکے، بلوچ نسل کشی کے خلاف اس تحریک کو مزید منظم کریں۔ کیونکہ، یہ تحریک بلوچ عوام کی تحریک ہے اور ہر طبقہِ زندگی سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح اُن سے ہو سکے، وہ اس تحریک میں اپنا کردار نبھائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here