ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے، بلوچستان حکومت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہےگا۔

جان اچکزئی اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کیمپ کو سبوتاژ کرنے کیلئے لگائے گئے ریاستی کیمپ میں تشریف لے گئے اوروہاں سے لاپتہ افراد خاندانوں کے احتجاج کو جھوٹا قرار دیا۔

واضع رہے کہ جان اچکزئی اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر اسلام آباد میں موجود بلوچ لاپتہ افراد دھرنا تحریک کو سبوتاژ کرنے کیلئے تحریک کے قائد ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کیخلاف گذشتہ ایک مہینے سے ہرزہ سرائی اور بے بنیادالزام تراشی کررہا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری کررہا ہے، بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فوج کے جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ریاست کو گالی دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاتی۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق پورا ملک بلوچستان کے لوگوں سےمحبت کرتا ہے، ریاست نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو سینے سے لگایا، بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment