اسرائیل وایران سے الگ تھلگ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کام ہورہا ہے، امریکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل ایران کو موثر طریقے سے الگ تھلگ کر کے ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔

قاہرہ سے رخصت ہو نے سے قبل ، جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ۔

، بلنکن نے کہا، ایک ایسا راستہ ہے جو اسرائیل کے خطے میں انضمام اور جائز سیکیورٹی کی ضروریات اور خواہشات اور فلسطینیوں کی ایک اپنی ریاست کی خواہشات کی تکمیل کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ “وہ واحد بہترین راستہ ہے ، انضمام، سیکیورٹی ، ایک فلسطینی ریاست۔۔ ایران کو الگ تھلگ کرنا اور اس قسم کی کارروائیوں کو ناکام بنانا جو وہ اپنے حمایت یافتہ گروہوں کے ذریعے کر رہا ہے ۔”

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ,”میرا خیال ہے کہ یہ تصور واضح ہے لیکن ہمارے لیے اس سمت بڑھنے اور اسے حقیقتاً شروع کرنے کے لیے ، غزہ کے تنازع کو ختم ہونا ہو گا۔ یہ انتہائی اہم ہے ۔ “

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو دو ریاستی حل کو سختی سے مسترد کر چکے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment