کوہاٹ میں پاکستانی فورسز پر حملے ،3 اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر کوہاٹ میں سیکورٹی فورسز پر نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حملے میں ہلاک والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھیہلاک ہو گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment