کرم میں فائرنگ سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک مسافر کوچ اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افرادہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)نے حملے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی شہری زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے ضلع کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment