بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے منگل تین جنوری کی شام چھ بجے کیچ کے علاقے کولواہ،بلور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قابض دشمن کی چوکی پر دو اطراف سے بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ دشمن فوج کی چوکی کوبھی نقصان پہنچا ۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ریاست کے تمام مفادات سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔