بلوچستان کے خضدار کے علاقے آڑنجی میں موضع زانمبری میں خسرے کی وبا پھیل گئی جس کے باعث سینکڑوں بچے متاثر ہو گئے جبکہ وبا کا شکار ہو کر 4 بچے انتقال کر گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔
اس کے علاوہ بیشتر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی طورپر محکمہ صحت نے ٹیمیں خضدار کے علاقے آڑنجی روانہ کر دی گئی ہیں۔