وزیر اعظم پاکستان کا لاپتہ افراد لواحقین کودہشتگرد قرار دیناتوہین آمیزہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آبادمیں بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری دھرنا تحریک کی قائد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نگراں ویز اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کو دہشتگرد قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا لاپتہ افراد لواحقین کودہشتگرد قرار دیناتوہین آمیزہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک کے آغاز سے ہی ہمارے مطالبات واضح رہے ہیں۔ بلوچستان میں انسانی حقوق کی ہر قسم کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور بلوچ نسل کشی کا خاتمہ۔ ہم نے یہ مطالبات میڈیا کے ذریعے ریاست کے سامنے پیش کیے ہیں۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1741898626710778033

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف شروع سے ہی واضح رہا ہے۔ ہم ان مطالبات پر ریاست کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا ریاست کی مسلسل غیر ذمہ داری اور ہٹ دھرمی کی گواہ ہے جہاں پرامن مظاہرین کو تشدد اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس پرامن تحریک کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آج، پاکستان کے وزیر اعظم نے جبری گمشدگیوں کے متاثرین کو دہشت گرد قرار دیا، متاثرہ خاندانوں کی توہین کی اور پرامن سیاسی کارکنوں سے دھمکی آمیز لہجے میں خطاب کیا۔ بہرحال ہم اس ریاست اور حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ظلم اور بربریت سے دنیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment