پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرا ن کے نام ایک خط میں لکھا کہ وہ یکم جنوری 2024 کو بطور صدر پی او اے مستعفی ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ آسان نہ تھا لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ ایک اہم تنظیم کی سربراہی کی ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتے۔
عارف حسن ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں جہاں جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کی جبکہ سیکرٹری پی او اے خالد محمود نے بھی عارف حسن کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔
عارف حسن کو 2002 میں ساؤتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا ۔2004 میں وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پہلی بار صدر بنے اور پھر مسلسل چار مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے۔
انہیں پی او اے کی صدارت میں اکرم ساہی کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ ماضی میں حکومت پاکستان اور اسپورٹس بورڈ سے بھی ان کے تنازعات رہے۔
پاکستانی فوج کے جنرل گذشتہ 70 سالوں سے ملک سمیت اس کے تمام اداروں پر قابض ہیں ۔چاہے وہ حاضر سروس ہوں یا ریٹائران کی پوزیشن ایک قابض کے طور پر ہی رہے گی اور کسی بھی سویلین کو اداروں کی سربراہی کا قطعاًموقع نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ، عدلیہ اور میڈیا بھی مکمل طور پر جرنیل کے اسکرپٹ کو فالو کرتے ہیں۔