اسلام آباد: بلوچ مظاہرین کی آواز دبانے کیلئے اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ مظاہرین کی آواز دبانے کیلئے ریاست کی جانب سے طرح طرح کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔اب کیمپ میں اسپیکر لے جانے پر روک لگادی گئی ہے ۔

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلا ف جا ری دھرنا کیمپ میں فورسز نے اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔

آج کیمپ میں ایک سیمینار کا انعقاد ہونا ہے جس کیلئے باہر سے سائونڈ سسٹم لایا جارہاتھا کہ پولیس نے اسپیکر کو تحویل میں لے لیا اور اندر جانے سے روک دیا ہے ۔

واضع رہے کہ گذشتہ شب تین بجے پولیس کی موجودگی میں خفیہ ایجنسیز کے اہلکار ویگوگاڑی میں آکرکیمپ میں گھسگئے اور خواتین و بچوں کو اسلحہ دکھا کر دھمکایا اور ہراساں کیا بعد ازاں سائونڈ سسٹم کو اٹھاکر اپنے گاڑی میںڈال کرلے گئے تھے۔

https://twitter.com/YakjehtiKarachi/status/1740309549276602370

اسپیکر چوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بی وائی سی کا سیمینار شروع ہونے والا ہے لیکن پولیس ہمیں اپنے اسپیکر لانے نہیں دے رہیہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست واقعی سوچتی ہے کہ اس سے طرح کے حربوں سے انصاف کے لیے ہماری آوازیں کم ہو جائیں گی یہ ان کی بھول ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment