پنجگور وحب میں  فائرنگ وروڈ حادثے سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

0
174

بلوچستان کے علاقے پنجگور اورحب میں فائرنگ وروڈ حادثے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ، 2 زخمی ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے سوردو مری آباد میں موٹر سائیکل چھنے کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبدالوھاب نامی شخص اپنے گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی۔

عبدالوھاب خود کو بچاتے ہوئے اپنے گھر کے سامنے پہنچ کر فیملی کو آواز دی جب فیملی گھر سے باہر نکلے تو مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے عبدالوھاب کے اہلیہ مسماۃ سکینہ ہلاک ہوگئے۔

موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے رپورٹ درج کردی ہے۔

دوسری جانب حب میں دو مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی کے قریب تیز رفتار ویگو کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35سالہ برکت ولد پیرجان نامی شخص ہلاک ہو گیا ۔

متوفی کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جبکہ دوسرا واقعہ حب شہر باب بلوچستان مینار کے پیش آیا جہاں پر بس کے انتظار پر کھڑے 40سالہ عمران ولد حبیب نامی شخص اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچا دیا گیا ۔

زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here