اسلام آباد : 52 مظاہرین رہا، متعدد تاحال لاپتہ ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی وجبری گمشدگیوں کیخلاف جاری لانگ مارچ مظاہرے میں گرفتارمزید 52مظاہرین کورہا کردیا گیا لیکن متعدد تاحال لاپتہ ہیں۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ اسلام آباد میں آج 52 مظاہرین کو بحفاظت واپس بھیج دیا گیا ہےلیکن اس کے باوجود پی ایچ ڈی کرنے والے ظہیر بلوچ سمیت متعدد افراد عدالت کے جاری کردہ ضمانت کے احکامات کے باوجود اب بھی لاپتہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ حکام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری تحریک پرامن ہے اور اسے ہراساں کرنے اور غنڈہ گردی کی گھناؤنی حرکتوں سے ہماری تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ہماری مزاحمت بلوچ نسل کشی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Share This Article
Leave a Comment