کراچی میں بی وائی سی مظاہرین پر ایف آئی آراندراج کے بعداب ریاستی ایجنسیوں کی جانب سے انہیں فون کال کے ذریعے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ بی وائی سی کی بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگی تحریک کو سپورٹ نہیں کریں۔
گذشتہ دنوں پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ مظاہرین پر پولیس تشدد کیخلاف کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تحریک کودبانے کیلئے ریاستی فورسز نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ڈپٹی آرگنائزر اور ان کے ساتھ دیگر بہت سارے افراد کیخلاف کراچی صدر کے اٹلری تھانے میں ایف آئی آردرج کیا ۔
اب اطلاعات ہیں کہ ریاستی فورسز کی جانب سے ایف آئی آر میں نامزد افراد سمیت مختلف لوگوں کو فون کال کے ذریعے تھریٹ کیا جارہا ہے کہ وہ بی وائی سی کی تحریک کو سپورٹ نہیں کریں۔
بی وائی سی کراچی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا مقصد پر امن مظاہرین کو خوف زدہ کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کراچی اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ایسے بوگس ایف آئی آر سے ہمیں خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا۔