پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ لانگ مارچ شرکاکے احتجاجی دھرنا کیمپ میں بلوچ لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔
اس سلسلے میں دھرنا کیمپ منتظمین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جاری ہمارے دھرنے میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے ابھی تک غیر رجسٹرڈ کیسز کے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اسلام آباد تک نہیں پہنچ سکتا ہم سے رابطہ کرکے آئن لائن اپنے پیاروں کا نام و کوائف رجسٹرڈ کروائیں تاکہ ہم دستاویزاتی شکل میں متعلقہ لوگوں اور تنظیموں تک پہنچا سکیں۔
واضع رہے کہ رواں مہینے یکم دسمبر کوتربت میں قائم کئے گئے ابتدائی دھرناکیمپ میں لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھااور بعد ازاں لانگ مارچ شروع ہوا اور مختلف علاقوں سے گزراوہاں بھی مذکورہ عمل جاری رہا۔
رجسٹریشن کا یہ عمل اس لیے شروع کیا گیا کہ بلوچستان بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لاپتہ افراد بھی ہیں جن کا نہ کوئی ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور نہ ہی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز یا کسی دوسرے انسانی حقوق ادارے کے پاس ان کا کوائف موجود ہے ۔