نامور صحافی و مصنف محمد حنیف نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نہتے بلوچ خواتین وبچوں پرتشدد وگرفتاریوں کے خلاف بطور احتجاج اپناستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ایک پوسٹ میں محمد حنیف نے کہا کہ بلوچ مظاہرین پر تشدد کےخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ روزبلوچ نسل کشی وجبری گمشدگیوں کیخلاف 16سو کلومیٹرکاطویل فاصلہ طے کرتی ہوئی تربت سے اسلام آباد پہنچنے والے نہتے لانگ مارچ شرکا پر پولیس ودیگر ریاستی فورسزکرنے یک ڈائون کرکے انہیں شدیدتشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لیا اور مختلف تھانوں کے لاک اپ میں بند کردیا تھا جس میں تاحال 14 طالب علم لاپتہ ہیں جو اسلام آبادکے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔