اسلام آباد: پریس کلب کے سامنے بلوچ لانگ مارچ شرکا کا احتجاجی دھرنا و جلسہ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری لانگ مارچ کے شرکا کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔

احتجاجی دھرنے میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ،سینئر صحافی حامد میر،پشتون رہنما علی وزیرسمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کارکنان سمیت بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین موجود ہیں۔

احتجاجی دھرنے کے جلسے میں تمام لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں ، جعلی مقابلوں میں ہلاکت اورریاستی بربریت کی کہانی صحافیوں اور عالمی دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تمام اقوام سے اپیل کی ہے آگے آئیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں وفیک انکاؤنٹر اورظلم اور تشدد کے خلاف ہماری اس جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں۔بلوچ ماؤں بہنوں کی نگاہیں آپکی منتظر ہیں ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ نے آج اسلام آباد پریس کلب پر پرامن ریلی کا اعلان کیاتھا۔ تاہم پولیس نے پرامن ریلی کی اجازت نہیں دی جس کے باعث لانگ مارچ نے اپنا دھرنا کیمپ جاری رکھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment