بلوچ خواتین پر تشدد وگرفتاریوں کیخلاف لاہور میں بھی احتجاجی مظاہرہ

0
232

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ خواتین پر ریاستی تشددو گرفتاریوں کیخلاف آج لاہور میںبھی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور بلوچ نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

واضع رہے کہ اسلام آباد میں علی الصبح تین بجے نہتے خواتین و بچوں اور بزرگ و نوجوانوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں زخمی کیا اور پھر یخ بستہ سردی میں مظاہرین پر واٹر کینن سے پانی پھینکا جس سے کئی کی حالت غیر ہوگئی اور پھر انہیں گرفتار کر مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا جن میں زیادہ تر نواجون کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ کسی بھی پولیس اسٹیشن میں نہیں ہیں انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔

بلوچ لانگ مارچ شرکا پرریاستی تشددو گرفتاریوں اور زبردستی شہر بدر کر نے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ، شٹرڈائون و روڈ بلاک ہڑتال سے بلوچستان کے تمام علاقے مکمل طور پربندہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here