بلوچ ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین براہمدغ بگٹی نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین اور بچوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر جارحیت اور حملہ ریاست کی بلوچ عوام پر مسلسل جارحیت و نفرت کو عیاں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی اشرافیہ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ تشدد سے قومی تحریکوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
براہمدغ بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست نے معاضی میں جس بربریت کا مظاہرہ بنگلا دیش میں کیا آج وہ سب بلوچستان میں دھرایا جارہا ہے۔ نہتے خواتین اور بچوں پر ریاستی جارحیت ان کے شکست اور بھوکلاہٹ کا ثبوت ہے۔