پاکستان کے دارلحکومت اسلام آـباد میں نہتے بلوچ لانگ مارچ شرکاپرپولیس کی تشددو گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پراحتجاج کاسلسلہ جاری ہے جبکہ ڈیرہ غازی وتونسہ شریف میں بھی لوگ اپنے بلوچوں کی حمایت میں روڈوں پر نکل آئے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق ریاستی دہشتگردی اور بربریت کے خلاف تونسہ شریف سے غیور بلوچ ایک مرتبہ پھر روڑوں پر نکل گئے ہیں اور اس وقت احتجاج جاری ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ اس وقت بارکھان، رکنی، فورٹ منرو، تونسہ، ڈی جی خان، کوئٹہ، کیچ، گوادر، وڈھ، کوہلو، قلات، حب اور مختلف علاقوں میں شدید احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان کے ہر کونے سے ہزاروں لوگ اسلام آبادمیں بلوچ مظاہرین پر ریاستی دہشتگردی کے خلاف نکل چکے ہیں۔