پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں فورسز کے ہاتھوںبلوچ لانگ مارچ شرکا کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
تین سو سے زائد افرادجن میں خواتین و بچے اور نوجوان و بزرگ شامل ہیں کو گرفتار کرکے مختلف بندی خانوں میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ اب پھر سے مزید گرفتارو لاپتہ کردیا گیا ہے ۔
اس سلسلے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر "لانگ مارچ شرکا پر حملے کا دوسرا فیز” کے نام سے جاری کردہ اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پہلے درجنوں افراد کی گرفتاری کے بعد ایک مرتبہ پھر درجنوں افراد لاپتہ کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے اس کے حوالے سے کسی کو کوئی علم نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس وقت اسلام آباد بلوچ قوم کے خلاف میدان جنگ بن چکی ہے۔ سینکڑوں طلباء زخمی، سینکڑوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا ہے۔
بی وائی سے کا کہنا تھا کہ خواتین، بچے بزرگ سب ریاستی دہشتگردی کے شکار ہیں۔