پاکستان کے دارلحکومت اسلام آـباد میں نہتے بلوچ لانگ مارچ شرکاپولیس کی تشددو گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پراحتجاج جاری ہے ۔
بلوچستان کے علاقے کوہلومیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرین نے اس وقت کئی شاہراہیں اپنی مدت آپ کے تحت بند کر لی ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہوش کے ناخن لے اور بلوچ قوم کے خلاف اپنی جارہانہ پالیسیاں تبدیل کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ ایک زندہ قوم ہے اگر ریاست سمجھتی ہے کہ پورے قوم کو صحفہ ہستی سے مٹائے گی تو یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم اسلام آباد میں ہونے والے ریاستی دہشتگردی کے خلاف بھروپر مزاحمت کا راستہ اپنائے گی۔