پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس تھانہ درابن پرمسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکارہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ملسح افرادنے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی۔
حملے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تحصيل درابن میں اسکول اور کالج میں آج ہونے والا پیپر بھی ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آوائل میں بھی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔