بلوچستان کے علاقے بارکھان میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے۔
لیویز کے مطابق اتوار کو بار کھان کے علا قے کالی پڑھ کے مقام پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جمعہ خان اور گل جان ہلاک جبکہ عظیم خان،محمد رسول،جنگو،عزیزخان اور رحیم خان زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے مزید علا ج و معالجے کے لئے پنجاب منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے خیر آباد تسپ میں مکان سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
پولیس نے لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا۔
لاش کی شناخت محمد ہاشم ولد محمد کریم ساکن تسپ سے ہوئی ہے، جسم پر چاقو کے نشانات پائے گئے۔
پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔