بلوچستان کے بولان کے علاقے رند علی میں لغاری کے مقام پر ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے سائٹ پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد بچھایا تھا جس کی زد میں کمپنی کی ٹریکٹر آ گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔
دوسری جانب ساحلی شہر وسی پیک مرکزگوادر سے پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے گلوکار اور یوٹیوبر کو بھائی اور کزن سمیت حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نوجوان گلوکار اور یوٹیوبر دلجان دیدار، اور اس کا بھائی شاہ حسین اور کزن یاسر غلام ناموں سے ہوئی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق آٹھ دسمبر بوقت شام تقریباً پانچ بجے مذکورہ نوجوان موٹر سائیکل پر تلاپی نگور سے اپنے گھر جورکان نگور میں آ رہے تھے کہ راستے یوسف بازار کے قریب پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم کردیا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔