بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا لانگ مارچ پنجگور سے ناگ پہنچ گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کوئٹہ کیلئے بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا لانگ مارچ تیسرے روز پنجگور سے ناگ پہنچ گیاہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں شہید فدا احمد چوک پر بالاچ مولابخش ودیگر3نوجوانوں کی سی ٹی ڈی کے حراست میں قتل کے خلاف دو ہفتوں تک جاری رہنے ولادھرنامظاہرین گذشتہ تین دنوں سے لانگ مارچ کی شکل میں کوئٹہ کی جانب محوسفرہیں جنہوں نے جمعرات کے روز پنجگور پہنچنے پر تاریخی ریلی نکالی اور جمعہ کے روز شال کی جانب براستہ ناگ روانہ ہوچکے ہیں۔

لانگ مارچ کی منتظم بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ناگ اور گریشہ و گرد و نواح میں قیام کرتے ہوئے آگے بڑھا جائیگا۔

انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے مارچ کو جوائن کرنے اور اپنے لاپتہ پیاروں کی رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔

کوئٹہ کی جانب روانہ لاپتہ افراد لواحقین کا لانگ مارچ تیسرے روز ناگ پہنچ گئی ہے جہاں سینکڑوں افراد نے مارچ کا استقبال کیا۔

مظاہرین نے ناگ میں ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے مارچ کو جوائن کرکے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا جبکہ جبری گمشدہ افراد کے رجسٹریشن کا عمل بھی جاری رہا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام جاری لانگ مارچ میں بالاچ مولابخش سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی کارکنان شریک ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment